انگلینڈ کا دورہ پاکستان کااعلان، معین علی بھی میدان میں آگئے، شاندار بات کہہ ڈالی

103

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف آل راﺅنڈر معین علی نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے فیصلے کومسرت کن اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس دورے کیلئے بے چینی سے منتظر ہیں۔


تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر معین علی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ کرکٹ کیلئے ایک خوشگوار موقع ہے، ہم دورہ پاکستان کیلئے بے چینی سے منتظر ہیں،

کو ویڈ19 کےبدترین دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا اور انگلینڈ کرکٹ کی بھرپور مدد کی، معین علی نے کہا کہ اب یہ درست موقع ہے کہ ہم پاکستان کا جوابی دورہ کریں

جو نہ صرف کھیل بلکہ پاکستان میں کرکٹ کوتقویت دینے کے ساتھ ہمارے اپنے ملک کی کرکٹ کیلئے بھی بہتر رہے گا، کراچی میں اگلے برس میچز کے انعقاد سے اچھا پیغام جائے گا، پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لئے خوشگوار تاثر رہا۔