کافی سالوں بعدآسٹریلین کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کے حوالے سے بڑی پیش،رفت

16

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو 24 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے قائل کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے ساتھ


آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے ساتھ کئی معاملات پرمذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ کینگروز 2022ء میں ہونیوالی باہمی سیریز کھیلنے کے لیے 24 سال بعد پاکستانی سرزمین پر

قدم رکھیں گے، 2022ء میں آسٹریلیا کا دورہ پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔ وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آچکی ہے

لہذا آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے پاس اپنی ٹیم کو انٹر نیشنل مقابلوں کیلئے پاکستان نہ بھیجنے کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیئے۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ساتھ ممکنہ سیریز کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔