ہم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا“احسان مانی نے کونسا وعدہ پورا کر دیا؟جانیے

37

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچ پاکستان میں کروا کر وعدہ پورا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ


احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی 30 میچوں کو 6 لاکھ تماشائیوں نے سٹیڈیم میں آکر دیکھا تاہم کو رونا وائرس کی وجہ سے آخری میچز بند دروازوں میں کرانا مجبوری تھی۔

انہوں نے کہا کہ تماشائی سٹیڈیم میں ہوتے تو کراچی اور لاہور کے فاینل میچ کا رنگ کچھ اور ہی ہوتا تاہم تمام ٹیمیں، مقامی انتظامیہ، آفیشلز اور سیکورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں کرا کر وعدہ پورا کردیا، غیر ملکیوں کی آمد سے سپر لیگ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اگلے پی ایس ایل میں تماشائیوں کو سٹیڈیم لانے کی کوشش کریں گے۔