لاہور قلندرز کو ہرانے والا بابراعظم بھی لاہوری تھا، اگلے سال بھرپور تیاری کے ساتھ واپس آئیں گے، فواد رانا نے شاندار بات کہہ ڈالی

15

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہور قلندرز کے فواد رانا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بابراعظم کا تعلق لاہور سے ہے۔ اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا فواد نے کہا کہ


رانا فواد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابراعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کا بہترین بلے باز ہے اور وہ فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین سب سے بڑا فرق ثابت ہوا۔

فواد رانا کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلنا لاہور قلندرز کے لیے بڑا اعزاز تھا اور اگلے سال ہم بھرپور تیاری کے ساتھ واپس آئیں گے، لاہور قلندرز کے مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی اپنی ٹیم کی بھرپور ستائش اور حوصلہ افزائی کی۔ فواد رانا نے پی ایس ایل 5 کا ٹائٹل جیتنے پر کراچی کنگز مبارک باد پیش کی ہے۔