شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی علیل۔سری لنکا روانگی تاخیر کاشکار

18

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی چند روز کی تاخیر سے سری لنکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان کی سب سے چھوٹی بیٹی بیمار ہیں جس کے باعث وہ جمعرات کے روز دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کولمبو نہیں گیے،


تین چار روز میں گال گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کو جوائن کر یں گے۔ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں اقصیٰ ، انشا ، اجوا ، اسمارا اور عروہ کے والد ہیں، ان کی سب سے چھوٹی بیٹی پچھلی رواں سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔

گال گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی صحت یاب ہورہی ہے اور آل رائونڈر اگلے چند دنوں میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور

تمام میچز میں حصہ لیں گے۔ جافنا سٹالینز کے میڈیا ڈائریکٹر سارنگا وجیئراتھنے کا کہنا تھا کہ ہمارے 5 کھلاڑی آج سری لنکا پہنچ گیے جب کہ شعیب ملک کی جمعے کو آمد متوقع ہے.