پہلی مرتبہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان باقاعدہ کرکٹ سیریز کےانعقاد کا امکان

130

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ سیریز کے انعقاد کے خواہش ظاہر کردی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کے موقع پر افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر افغان کھلاڑیوں نے انہیں بلے کا تحفہ پیش کیا۔


وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دورمیں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ افغان ٹیم کےکپتان اصغر افغان نے

وزیراعظم عمران خان سے پاک افغان کرکٹ سیریز کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا، ان کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان اور افغانستان کےمابین دوستی سیریز کا انعقاد ہو، اس موقع پر

وزیراعظم عمران خان نے بھی ان سے متفق ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیریز جلد از جلد ہو نی چاہیئے۔ اور اس سیریز سے تعلقات اور بہتر ہوںگے