حسن علی،انجری سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے یا نہیں؟مداحوں کیلئے اہم خبر

10

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی،انجری سے نجات نہیں پاسکے جس کی وجہ سے وہ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر


حسن علی اپنی،انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے ، پی سی بی کے میڈیکل پینل کی تجویز پر انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حسن علی نے کمر کی تکلیف سے نجات پانے کے بعد ابھی تک قائد اعظم ٹرافی کے 2 میچز میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی ہے، جن میں سندھ کے خلاف میچ میں انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو

پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ناردرن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وہ 6.2 اوورز کرانے کے بعد ہی گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے، اس میچ میں ان کی وکٹوں کی تعداد دو رہی ہے۔