فواد رانا نے پی ایس ایل فائنل کی وکٹ پراعتراض اُٹھا دیا

17

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 کے فائنل کے لیے جیسی وکٹ ہونی چاہیئے تھی ویسی نہیں ملی ۔ پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز کے خلاف فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فواد رانا کا کہنا تھا کہ


فائنل کے مقابلے کے لیے عجیب و غریب وکٹ بنایا گیا ،ہمارے سٹروک پلئیرز پورے میچ کے دوران صرف ایک چھکا ہی لگا سکے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لوگوں کو فائنل میں جیسے

چوکوں اور چھکوں کاانتظار ہوتا ہے وہ نہیں ہوسکا، اگر سکور زیادہ ہوتا تو میچ کا مزہ بھی آتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شکست کے باوجود وہ زندہ دلان لاہور کی جانب سے

کراچی والوں کو مبارک باد دیتے ہیں، سلمان اقبال ،عماد وسیم اور بابراعظم سمیت سب نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ،آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔