انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا بھی دورہ پاکستان کا اعلان

123

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے


وسیم خان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جو بھی کرہا ہے پاکستان کے لیے کررہا ہے ، پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور پی سی بی کے مابین معاملات خراب ہونے کا تاثر ٹھیک نہیں ہے،

اب پی ایس ایل 6 کی تیاری شروع ہوچکی ہے، اگلے سال اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیم 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد انگلینڈ کے مکمل سکواڈ کی میزبانی کریں گے ، اس دوران آسٹریلیا کی میزبانی کے بھی منتظر ہوں گے جو 22-2021ء میں فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے ۔