نوجوان ٹیسٹ کرکٹر کادلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہ کر، امریکامنتقل ہونے کا فیصلہ

131

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سمیع اسلم کا دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہنے، امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ، نوجوان اوپننگ بلے باز نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر ڈومیسٹک کرکٹ سیزن بھی ادھورا چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے


پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں نمائندگی کرنے والے نوجوان اوپنگ بلے باز سمیع اسلم مسلسل نذر انداز کیے جانے کے بعد دلبرداشتہ ہوگئے ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانے کے باوجود سمیع اسلم کو قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس تمام صورتحال میں اب سمیع اسلم نے ناصرف پاکستان کرکٹ بلکہ ملک کو بھی خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سمیع اسلم قائداعظم ٹرافی کھیل رہے تھے، تاہم اب انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ادھورا چھوڑ دیا ہے۔ نوجوان بلے باز کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ امریکا منتقل ہو رہے ہیں۔