سابق بھارتی کرکٹر، صحافی بھی بابراعظم کےمداح ہو گیے، شاندار بات کہہ ڈالی

110

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 میں کراچی کنگز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنیوالے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی دنیا بھر میں تعریف ہورہی ہےاور اب ان کی تعریف کرنےوالوں میں سابق بھارتی کرکٹر اور صحافی بھی شامل ہوگئے ہیں۔


معروف بھارتی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے اپنے ٹویٹ میں بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بھی بابراعظم نے آرام سے بلے بازی کی جو ان کی کامیابی کا راز ہے۔

ابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابراعظم کی کور ڈرائیو کی تعریفوں کے پل باندھے۔ آکاش چوپڑا نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ

کراچی کنگز کی اس کامیابی پر ڈین جونز خوشی سے نہال ہوںگے‘۔ یاد رہے کراچی کنگز کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 5لاکھ ڈولرز کی انعامی رقم بھی ملی ہے جب کہ لاہور قلندرز کو2لاکھ ڈولر کی انعامی رقم کےچیک پر اکتفاکرنا پڑا۔