انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلےقومی ٹیم انگلینڈ جائے گی، پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندارخوشخبری آ گئی

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے سال ایک بار پھر قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا اعلان کر دیا ہے جو جولائی میں تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ جائے گی۔


قومی کرکٹ ٹیم کا چھ سال میں چھٹا دورہ انگلینڈ ہوگا ، پاکستان ٹیم 2016ءسے ہر سال انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے۔ 2016، 2018 اور 2019، 2020، میں دو طرفہ سیریز کیلئے

پاکستان ٹیم انگلینڈ گئی جبکہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2019ءمیں ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ میں رہی، 2019 میں پاکستان ٹیم نے انگلینڈ سے دو طرفہ وائٹ بال سیریز بھی کھیلی۔

اگلے سال جولائی کے دورہ انگلینڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز 8، 10اور 13جولائی کو ہوں گے۔ یہ ون ڈے میچز کارڈیف ، لارڈز اور برمنگھم میں ہوں گے جبکہ تین ٹی 20 میچز 16، 18اور 20 جولائی کو ناٹنگھم، لیڈز اور مانچسٹر میں ہوں گے۔