اس سال کو ہم کبھی بھی نہیں بھول پائیں گے“ وسیم اکرم نے شاندار بات کہہ ڈالی

155

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اس سال کو ہم کبھی بھی نہیں بھول پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ


پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے فائنل میچ میں کراچی کنگز کی فتح کے بعد ہیڈ کوچ وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے اس طرح کے اختتام کیلئے کوئی آپ کو تیار نہیں کرسکتا،

بلاشبہ یہ ایک ناقابل فراموش سال ہے، اس وقت خوشی اور غم کے ملے جلے احساسات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل فائیو کے فائنل میچ میں کراچی کنگز نے

لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا اور جیت کے بعد وسیم اکرم نے یہ ٹرافی ڈین جونز کے نام کر دی۔