کراچی کنگز کےکپتان نے پی ایس ایل میں جیت کاراز بتا دیا

96

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے پچ کو پڑھ لیا تھا، باؤلرز نے بہت محنت کی جس کی بدولت لاہورقلندرز کو بڑا سکور نہ بنانے دیا۔ بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت فائنل جیتا۔


کپتان کراچی کنگزعماد وسیم نے پی ایس ایل کے فائنل میں فتح کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب پہلا اوور کیا تو

سب کو پچ کے بارے میں بتا دیا تھا، ہم نے پلاننگ کی تھی کہ لاہور قلندرز کو بڑا سکور کرنے سے روکنا ہے۔ باؤلرز نے بہت محنت کی جس کی بدولت لاہور قلندرز بڑا سکور نہ کر سکی۔

کپتان کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوئی، اگر وہ ہوتے تو میچ اورلطف اندوز ہو جاتا ۔ کراچی کنگزکو سپورٹ کرنے پر ان کا شکرگزارہوں۔