تیاریوں کیلئے کم وقت ملا پھر بھی“ وہاب ریاض نے شاندار اعلان کر دیا

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پلے آف میچز سے قبل کو رونا وائرس کی وجہ سے 8 ماہ کا طویل وقفہ آیا جس کے باعث ہمیں تیاریوں کیلئے کم وقت ملا لیکن


تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بہتر نتائج کیلئے کار کردگی دکھانا پڑتی ہے، پہلےایلمنیٹر کی حریف لاہور قلندرز ایک اچھی ٹیم ہے لیکن اس کیخلاف ریکارڈ ماضی بن چکا،

فتح کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی، ہم ملتان سلطانز کے خلاف پریکٹس میچ میں شکست میں سامنے آنے والی غلطیوں کو نہ دہراتے ہوئے فتوحات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی ایک اچھے کھلاڑی اور بہترین کوچ ہیں، ان کا ہمارے درمیان ہونا حوصلہ بڑھاتا ہے، ٹیم کو سیمی کی کمی محسوس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر


انہوں نےکہا ہے کہ عام طور پر غیر ملکی کرکٹرز کی کارکردگی پر انحصار کیا جاتا ہے لیکن ملکی کھلاڑی بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ ونرز ثابت ہوسکتے ہیں، کامران اکمل ہمارا اہم،مہرہ ہیں، وہ اگر سکور کر گئے تو ہماری جیت ہو گی،

حسن علی،بدقسمتی سے مسلسل فٹنس مسائل کاشکار ہو رہے ہیں، وہ محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد فٹ ہو جائیں گے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ مداحوں کی سٹیڈیم میں کمی،شدت سے محسوس ہو گی لیکن وہ گھر میں بیٹھ کر سپورٹ اور ہماری کامیابی کیلئے دعا کریں،

موجودہ حالات میں بائیو سیکیور ماحول کا ہو نا بہت ضروری ہے، کو رونا ایس او پیز پر سب کو عمل کر نا ہو گا، یہ مشکل ضرور لیکن بہت ضروری ہے، کسی نے بھی پروٹو کول کو نظر انداز کیا تونقصان ہو سکتا ہے۔ ہمارا کمبنیشن اچھا ہے فاینل میں پھنچھنے کی بھرپور کوشش کریں گے.