ملتان سلطانز کو کراچی میں کھیلنے کاتجربہ ہے اور تیاری بھی بھرپور ہے مگرکس چیز کی کمی محسوس ہوگی؟ شان مسعود نے پاکستانیوں کو افسردہ کردیا

73

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور ملتان سلطانز نے بھرپور تیاری بھی کر رکھی ہے لیکن میچز میں کراﺅڈ کی کمی محسوس ہو گی۔


ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ تمام ٹیمیں ایک بریک کے بعد دوبارہ جمع ہوئی ہیں اور ہر ٹیم جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ ٹی 20 میں میچ کسی وقت بھی بدل جاتا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہمیں محمود اللہ اور جیمز وینس کی کمی محسوس ہوگی لیکن جو متبادل کھلاڑی آئے ہیں وہ بھی بہت اچھے ہیں، اچھا ہوگا کہ

پی ایس ایل کا نیا چیمپین ہو، پریکٹس میچز کا موقع فلڈ لائٹس میں ملا لیکن ہمارا پہلا میچ دن میں ہے، دیگر ٹیموں اور گراﺅنڈ کی مصروفیات کے سبب دن میں پریکٹس کا موقع نہ مل سکا۔