ہماری ٹیم بھرپور فارم میں ہے“ کراچی کنگز کے کپتان نے ساری ٹیموں کوللکار دیا

84

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ کراچی کنگز بھرپور فارم میں ہیں، 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عماد وسیم نے


عماد وسیم نے اپنی ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد عامر میچ ونر باﺅلر اور مکمل فٹ ہیں، اس وقت سب ٹیمیں برابر ہیں، کوشش ہوگی کہ پہلا ہی میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ تمام ٹیمیں ایک بریک کے بعد دوبارہ جمع ہوئی ہیں اور ہر ٹیم جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ ٹی 20 میں میچ کسی وقت بھی بدل جاتا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور ملتان سلطانز نے بھرپور تیاری بھی کر رکھی ہے لیکن میچز میں کراﺅڈ کی کمی محسوس ہو گی۔