فاف ڈوپلیسی سٹارکرکٹر اورایک مکمل پیکیج ہیں“ پشاور زلمی نےجنوبی افریقہ کےسابق کپتان سےبلند توقعات وابستہ کرلیں

84

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے پلے آف میچز میں فاف ڈوپلیسی سے بلند توقعات وابستہ کر لی ہیں جس کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سٹار کرکٹر ایک مکمل پیکیج ہیں اور وہ ہماری فتوحات کا راستہ بنا سکتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہفتے سے شروع ہونے والے پی ایس ایل5 پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض سنبھالیں گے جن کا کہنا ہے کہ گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی کے پیش نظر

فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے، وہ بیٹنگ کے معیار اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کے تجربے کی بدولت ایک مکمل پیکیج ہیں اور ہماری فتوحات کا راستہ بنا سکتے ہیں۔

لیگ مرحلے میں 10میں سے صرف 4میچز جیت پانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ غلطیاں ہوئیں، کمبی نیشن بھی نیا تھا،


غیر ملکی کرکٹرز میں ٹام بینٹن، لوئس گریگوری اور کارلوس بریتھ ویٹ توقعات کے مطابق فتوحات نہ دلا سکے، اس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ رہا،بہرحال اہم یہ ہے کہ ہم ٹاپ4 میں جگہ بنا چکے اور اب

ایلیمنیٹرز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تیاریاں بھرپور ہیں، لاہور قلندرز کی بیٹنگ اور باﺅلنگ مضبوط ہے، حریف کو آسان نہیں سمجھیں گے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ حیدر علی ایک اچھے کرکٹر اور ڈومیسٹک کرکٹ کی طرح انٹرنیشنل میچز میں بھی جارحانہ انداز سے کھیلتے ہیں،

امید ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کامیاب کرکٹر کے طور پر پاکستان کو بہت سارے میچز جتوائیں گے، اننگز کے آخری اوورز میں بیٹسمین اور باﺅلرز کے درمیان کشمکش کا چیلنج پسند کرتا ہوں، فیصلہ کن لمحات میں بہتر باﺅلنگ کیلئے میں نے اپنی مہارت پر کام کیا، میں اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہوں اور کامیابی بھی مل جاتی ہے۔