انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر ثاقب محمود نے پاکستان پہنچتےہی بڑا اعلان کردیا

174

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کی نمائندگی کیلئے پاکستان پہنچنے والے انگلش فاسٹ باﺅلر ثاقب محمود نے کہا ہے کہ میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ثاقب محمود نے کہا کہ


ثاقب محمود نے کہا ہے کہ10 سال بعد پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ میرے خاندان کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور فیملی کے بیشتر اراکین پشاور زلمی کے سپورٹرز ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ مجھے زلمی اور لیگ کی بابت ساتھی کھلاڑیوں لائم ڈاؤسن، کرس جارڈن، ٹام بینٹن اور دیگر نے کافی کچھ بتایا ہے، ہماری ٹیم میں شامل وہاب ریاض اور حسن علی

بہترین فاسٹ باﺅلرز اور حیدر علی باصلاحیت نوجوان بیٹسمین ہے، میں جانتا ہوں کہ بہت سے پاکستانی شائقین نے مجھے باﺅلنگ کرتے نہیں دیکھا ہو گا، میں اپنی پرفارمنس سے زلمی کو چیمپئن بنوانا چاہوں گا۔