ڈیرین سیمی پی ایس ایل کے پلےآف مرحلے سےباہر ہو گئے مگر کیوں؟جانیے

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈیز اور پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہر مرتبہ پی ایس ایل کی رونق میں اضافے کا باعث بننے والے


ڈیرن سیمی اس بار لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پاکستان نہیں آئیں گے۔ ویسٹ انڈیز اور پشاور زلمی کے سابق کپتان فلائٹ کی معطلی اور متبادل ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے

پی ایس ایل میں شرکت سے محروم ہیں۔ پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی عدم موجودگی کے پیش نظر اپنے سکواڈ میں صہیب مقصود کو شامل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ

نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگن جو کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل ہیں، وہ نیوزی لینڈ کےآئیسولیشن قوانین کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں جن کی جگہ جنوبی افریقہ کے وین پارنیل کو ٹیم کا حصہ بنالیا ہے۔