میں پشاور زلمی کو پی ایس ایل فائیو کا چیمپین بنانا چاہتا ہوں“ چارچھکے لگانے والے کھلاری نے شاندار بات کہہ ڈالی

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈیز کو ورلڈ چیمپین بنانے والے کارلوس بریتھ ویٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا چیمپین بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بریتھ ویٹ نے کہا کہ


پشاور زلمی کیساتھ ایک بار پھر منسلک ہونا بہترین ہے، زلمی ٹیم فیملی کی طرح ہے، کرکٹ ہمارا جنون ہے، خوشی ہے کہ کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، پشاور زلمی اور پاکستانی شائقین کرکٹ کو

اپنے کھیل سے محظوظ کرنا چاہتے ہیں اور اس وجہ سے میری پوری توجہ پی ایس ایل 5 کے ٹائٹل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 3 میچز جیت کر ٹائٹل جیتنے کیلئے پرامید ہیں،

کو رونا وائرس کے دور میں اپنے کھیل سے پاکستانی شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ لانا باعث خوشی ہوگا، پاکستانی مداحوں سے درخواست کروں گا کہ کوویڈ 19 سے بچاؤ کیلئے بہت احتیاط کریں۔