دورہ نیوزی لینڈ پرموجود ویسٹ انڈین ٹیم کی قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزی، کیوی حکام نے پریکٹس سےروک دیا

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزیوں پر پریکٹس سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے


ویسٹ انڈین ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ میں ہے اور انہیں اس وقت نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے ایک ہوٹل میں 2 ہفتوں کیلئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے شکایت کی کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑی قرنطینہ کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور قرنطینہ کیلئے بنائے گئے دونوں گروپ کے افراد نہ صرف ایک دوسرے سے مل رہے ہیں بلکہ

ایک دوسرے کے ساتھ کھاتے پیتے بھی دیکھے گئے ہیں۔ کیوی حکام کے مطابق مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے آئیسولیشن کی خلاف ورزی کو سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کیا اور ہوٹل کے عملے نے بھی انہیں دیکھا ہے۔