آسٹریلین کھلاڑی 152 سال پرانی جرسی پہنیں گے

132

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ آسٹریلیا کے اعلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کیخلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں مردوں کی ٹیم کو دیسی جرسی پہنائے گی۔ یہ شرٹ 1868ء میں پہلی بار آسٹریلین ٹیم نے بیرون ملک دورے میں زیب تن کی۔


آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے برطانیہ تک تین ماہ کا سفر طے کیا تھا اور اس ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 47 میچز کھیلے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹ کیا کہ ’’بچولہ اور گوبی گوبی کی

سلی شرٹ 1868ء کرکٹ ٹیم کی کہانی سنانے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین سیریز میں 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جب کہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹونٹی میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔