قومی ٹیم نے وہ اعزازحاصل کرلیا جوٹی ٹونٹی کرکٹ کی 15سالہ تاریخ میں کوئی اورٹیم نہ کرپائی

99

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جودنیا کی کوئی اور ٹیم نہیں کرپائی ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی ایک ٹیم کےخلاف سب سے زیادہ مسلسل فتوحات کاریکارڈ پاکستان کے نام ہو گیا۔


تیسرےٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نےزمبابوے کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے مہمان ٹیم کے خلاف لگاتار 14 ویں فتح حاصل کی ، اس سےقبل افغانستان نے آئرلینڈ کو 2017ء سے 2020ء کے دوران

مسلسل 12 مرتبہ زیرکیا تھا، بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف 2009ء سے 2018ء کے دوران لگاتار 8 میچز جیتے، افغانستان نے زمبابوے کےخلاف 2015ء سے 2019ء کے دوران

لگاتار8 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی، بھارت نےسری لنکا کے خلاف 17-2016ء، آسٹریلیا کے خلاف 2013ء سے 2017ء اورویسٹ انڈیز کےخلاف 19-2018ء کے دوران مسلسل 7،7 میچزجیتے پاکستان نے بنگلہ دیش کےخلاف 2007ء سے 2014ء کے درمیان مسلسل 7 مقابلے جیتےتھے.