بابراعظم نے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنتےہی شاندار اعلان کر دیا

101

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین اور کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ ٹیم کی رینکنگ کو اوپر لایا جائے اور ایسا مسلسل میچز جیت کر ہی ممکن ہے جس کیلئے اچھی کارکردگی دکھانا پڑے گی۔


تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر ہونے کے بعد بابر اعظم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت فخر کی بات ہے کہ مجھے ٹیسٹ فارمیٹ کی بھی کپتانی ملی، کوشش یہی ہوگی کہ اچھی سے اچھی ٹیم بناﺅں، ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی لڑکوں کو اچھے کامبی نیشن سے کھلائیں اور انہیں سپورٹ کریں،

نوجوان کھلاڑی سینئرز کے ساتھ جتنا کھیلیں گے اتنا زیادہ سیکھیں گے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور اظہر علی کی سربراہی میں کھیل کر بہت کچھ سیکھا جس کیلئے ان کا مشکور ہوں، کوشش کروں گا ان کو ساتھ لے کر چلوں، ان سے مشورہ کروں کہ ان کا کیا مائنڈ سیٹ تھا۔ بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ

انہیں بہت خوشی ہوئی کہ مجھ پر اعتماد کیا گیا اور ایک مزید ذمہ داری دی گئی۔ انشاءاللہ جیسے ون ڈے اور ٹی 20 میں کپتانی کر رہا ہوں کوشش ہے ویسے ٹیسٹ میں بھی کروں، کرکٹ میں میرا سفر 2007ء سے چل رہا ہے جب میں بال پکر تھا، تب میرا بھی دل کر تا تھا کہ مجھے یہاں کھیلنا ہے، اپنی منزل اور مقصد پانے کیلئے بہت سی چیزیں قربان کر نا پڑتی ہیں۔