نیشنل ٹی 20 میں جارح،مزاج نظر آنے والے عبداللہ شفیق نےڈیبیو میچ میں سست آغاز کیوں کیا؟دلچسپ انکشاف کردیا

162

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنا میرا خواب تھا، جو پورا ہوا اور مجھے بہت اچھا لگا، ڈیبیو میچ میں تھوڑا نروس تھا، اس لئے سست آغاز کیا۔


عبداللہ شفیق نے کہا کہ کافی خوش ہوں کہ زمبابوے کیخلاف سیریز میں نام آیا، میری سلیکشن نیشنل ٹی 20 کپ کی پرفارمنس پر ہوئی، پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا خواب پورا ہوگیا،

میں نے ہر صورتحال میں کھیلنے کی پریکٹس کی ہوئی ہے۔ نوجوان بلے باز نے کہا کہ ڈیبیو میچ میں تھوڑا سا نروس تھا، اس لئے سست آغاز کیا، میرے ذہن میں تھا کہ ٹاپ آرڈر میں موقع ملا تو

بہترین پرفارمنس دوں گا، محنت کا پھل کبھی جلدی مل جاتا ہے اور کبھی تھوڑا وقت لگتا ہے، بیٹنگ میں میرا فیورٹ نمبر اوپننگ یا ون ڈاﺅن ہے۔