شعیب اختر نےبابر اعظم کوتگڑا کپتان‘ بننے کامشورہ دیدیا

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بابراعظم کو ’تگڑا کپتان‘ بننے کا مشورہ دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو نیوزی لینڈ کے دورے پر تگڑے مائنڈ سیٹ کے ساتھ کپتانی کرنی چاہیئے ، اگر


اگر بابر بھی پرانے مائنڈ سیٹ کے ساتھ ہی کپتانی کریں گے تو جیتنے مرضی کپتان بدل لیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو جب کپتانی سمجھ آنے لگی تو

انہیں ہٹا دیا گیا جیسا کہ محمد حفیظ کو بھی جب کپتانی کا تجربہ حاصل ہونا شروع ہوا تو قیادت چھین لی گئی۔ شعیب اختر نے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ

انہیں اب ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ شعیب اختر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنی مدت پوری کریں۔