اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سےدستبردار، اب یہ ذمہ داری کسے سونپی گئی؟جانیے

126

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اظہر علی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ اب قومی ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری


پی سی بی کے مطابق چیئرمین بورڈ احسان مانی نے منگل کی شام اظہر علی سے ملاقات کی اور انہوں نے بطور کپتان خدمات پر اظہر علی کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات کے دوران بابراعظم کو اظہر علی کی جگہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بطور ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی پہلا اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنا ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے نے بابراعظم سے رابطہ کیا اور انہیں اِس تقرری پر مبارکباد دی۔


اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ اظہر علی کے پاس کرکٹ کا علم بھی ہے اور وہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہیں، ان میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اوریقین ہے کہ ان کے تجربے سے ابھی پاکستان بہت فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

بابر اعظم کے حوالے سے احسان مانی نے کہا کہ کم عمر ی میں ہی بابراعظم میں موجود مستقبل کے کپتان کی نشاندہی کر لی گئی تھی، تسلسل کے ساتھ بابر نے پرفارمنس اور قیادت کی صلاحیتوں کے بنیاد پر ثابت کیا کہ وہ کپتان کے اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اضافی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہوں اور اس سے اعتماد میں اضافہ بھی ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کی تجویز دی تھی۔