مین آف دی سیریز عثمان قادر نےاپنی شاندار پرفارمنس کاکریڈٹ کس کو دے دیا؟جانئے

179

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تیسرے میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ آج اپنے والد عبدالقادر کی بہت یاد آرہی ہے ۔رمیض راجہ نے سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے والد کو باولنگ کراتے ہوئے دیکھا ہے؟اس پر عثمان قادر نے کہا کہ


عثمان قادر نے کہا ہے کہ میں نے براہ راست میچ میں والد صاحب کو باولنگ کراتے نہیں دیکھا لیکن ان کی ویڈیوز دیکھ کر باولنگ میں نکھار لانے میں بہت فائدہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج ذہن بنا یا ہوا تھا کہ جس گیند پر اچھا کنٹرول آرہا ہوگا وہ ہی کروں گا، پہلی گیند گوگلی کرائی تو وہ اچھی لائن پر گری۔

عثمان قادر کا کہنا تھا کہ میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز حاصل کر نے کا کریڈ ٹ اپنی بیوی کو دیتا ہوں جنہوں نے بہت قربانیاں دیں۔