کو رونا وائرس نے بنگلہ دیشی ٹیم کوجکڑ لیا، ایک اور اہم ترین کھلاڑی اہلیہ سمیت موذی وباءکاشکار ہو گیا، یہ کون ہے؟جانیے

87

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق بھی عالمگیر موذی وباء کو رونا وائرس کاشکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق


بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کو کو رونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا کو رونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ آج مثبت آ گئی ہے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف معالج ڈاکٹر دیباشیش چوہدری نے بنگلہ دیشی میڈیا کو بتایا کہ کو رونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر مومن الحق کا کو رونا ٹیسٹ کیا گیا۔

دوسری جانب مومن الحق کا کہنا ہے کہ انہیں کو رونا وائرس کی علامات میں صرف ہلکا بخار ہی ظاہر ہوا تھا جس کے بعد اپنا اور اہلیہ کا ٹیسٹ کروایا۔