شاہد آفریدی نے ایساواقعہ سنا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکےگی

141

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شاہد خان آفریدی کےجہاں پوری دنیا میں مداح موجود ہیں وہیں وہ دیگر ممالک کے بہت سےکھلاڑیوں کیساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اوران میں بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہیں جس کا واضح ثبوت ویرات کوہلی


واضح ثبوت ویرات کوہلی کی وہ شرٹ ہے جو انہوں نے شاہد آفریدی کو تحفے کے طور پر بھیجی۔ ایک کالم میں شاہد خان آفریدی نے واقعہ سنایا جو ایک طرح سے لطیفہ ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران میں نے تمام بھارتی کھلاڑیوں کو کراچی میں اپنے گھر بلایا۔ ہم نے مہمان نوازی کیلئے خاص ’پٹھانی طرز‘ کا کھانا تیار کیا،

جو دنبے اور مٹن کےگوشت پر مشتمل تھا۔ جب کھانا لگایا گیا، تو کمرے میں مکمل طور پر خاموشی چھا گئی اور میرے بھارتی دوست ایک دوسرےکا منہ دیکھنے لگے۔ اس موقع پر مجھے احساس ہواکہ میرے معزز بھارتی مہمان اس طرح کے کھانے نہیں کھاتے۔ ان میں سےکئی سبزی خور تھے اور اس وجہ سے ہمیں فوری طور پر دال اور سبزی پیش کرنا پڑی۔