قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے پرجوش،شاندار بات کہہ ڈالی

92

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ میچز کیلئے پر جوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی


ویڈیو بعنوان ’پھر سے تیار ہیں‘ کو شیئر کیا جس میں کو رونا وبا کے باعث کرکٹ بالخصوص پی ایس ایل کی ملتوی ہونے کے حوالے سے بات کی گئی۔

ویڈیو میں کہا گیا کہ ’پی ایس ایل کا جیسا جاندار آغاز تھا ویسا ہی شاندار انجام ہوگا، کیونکہ ہم پھر سے تیار ہیں۔‘ ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’کھیل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے چھوڑا تھا، کیوں آپ پھر سے تیار ہیں؟‘

پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ہیش ٹیگ ’پھر سے تیار ہیں‘ کا استعمال کرتے دکھائی دئیے۔ ویڈیو دیکھیں


خیال رہے کہ عالمی وبا کو رونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو کراچی میں کھیلے جائیں گے جن میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پی سی بی کے مطابق 14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور اس کے اگلے روز ایلیمینیٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔

ایونٹ کے بقیہ میچز کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔