زمبابوے سےسیریز جیتنے کے بعد بابراعظم کا عثمان قادر کے مستقبل کے حوالے سے بڑا بیان،شاداب خان اور یاسر شاہ بھی دنگ رہ جائیں گے

112

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جب بھی سیریز میں کامیابی ملتی ہے تو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ،اب ہم نیوزی لینڈ کے خلاف پورے اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔


انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں کو موقع دینا پڑتا ہے تاکہ لڑکے اپنی صلاحتیں دکھا سکیں، آج عبد اللہ شفیق نے اچھی بلے بازی کی، دیگر لڑکوں نے بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،

خاص طور پر عثمان قادر نے اچھا پرفارم کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ عثمان قادر کو یوں کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی، وہ بچپن سے میرے ساتھ کھیلتا آرہا ہے، جب وہ پرفارم کرتا ہے تو کافی خوشی ہوتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ عثمان قادر جس طرح کی باولنگ کر رہے ہیں، امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں مزید میچ جتوائیں گے ۔