قومی ٹیم نےوہ اعزاز حاصل کرلیا جوٹی ٹونٹی کرکٹ کی 15سالہ تاریخ میں کوئی اور ٹیم نہ کرپائی

96

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جو دنیا کی کوئی اور ٹیم نہیں کرپائی ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔


دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے مہمان ٹیم کے خلاف لگاتار 13 ویں فتح حاصل کی ، اس سے قبل افغانستان نے آئرلینڈ کو 2017ء سے 2020ء کے دوران

مسلسل 12 مرتبہ زیر کیا تھا، بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف 2009ء سے 2018ء کے دوران لگاتار 8 میچز جیتے، افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 2015ء سے 2019ء کے دوران

لگاتار 8 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی، بھارت نے سری لنکا کے خلاف 17-2016ء، آسٹریلیا کے خلاف 2013ء سے 2017ء اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 19-2018ء کے دوران مسلسل 7،7 میچز جیتے پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 2007ء سے 2014ء کے درمیان مسلسل 7 مقابلے جیتے تھے.