اظہرعلی کوکپتانی سے ہٹایا گیا تو یہ ناانصافی ہوگی“ شعیب اختر بھی میدان میں آگئے

70

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ ناانصافی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق


شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا تو یہ ناانصافی ہو گی، کرکٹرز کے خلاف سازشیں بند ہونی چاہئیں، میں اس قسم کی تبدیلی کی کبھی حمایت نہیں کروں گا،

اس سے قبل سرفراز احمد کو قیادت سے فارغ کرکے غلط کیا گیا۔ دوسری جانب سابق کپتان راشد لطیف نے بھی اس معاملے پر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بار بار

کپتان بدلنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں، سرفراز احمد کو جب ہٹایا تھا تو کہا تھا کہ اب آپ کو تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان نہیں ملے گا لیکن بورڈ اب پھر غلطی کرنے جارہا ہے۔