دورہ نیوزی لینڈ کےدوران قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟جانیے

138

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت محدود اوورز کے کپتان بابر اعظم کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 26 سالہ نوجوان وائٹ بال کپتان نے قومی ٹیم کی قیادت قبول کرنے کی حامی بھر لی ہے


بابر اعظم آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کے لیے تینوں فارمیٹس میں کپتان مقرر ہوں گے۔ ادھر پی سی بی کے اعلی عہدیداروں نے بابراعظم کو

مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور بطور کپتان ان کی سفارشات کو بھی نئی سلیکشن کمیٹی میں اہمیت دی جائے گی ۔ بابراعظم کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا حتمی اعلان

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا ۔ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے 59 ویں اجلاس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔