اسد شفیق کو جرمانے کی سزا دیدی گئی مگر کیوں؟جانیے

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں


کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کیلئے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے بیٹسمین اسد شفیق پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں نادرن پنجاب کے خلاف میچ کے تیسرے روز اسد شفیق کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیا۔

سندھ کی دوسری اننگز کے 15ویں اوور میں اسد شفیق نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دئیے جانے پرامپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا، آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور ثاقب خان نے اسد شفیق کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پررپورٹ کیا۔