بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نہ بنایا جائے“ راشد لطیف نے مخالفت کر دی مگر کیوں؟جانیے

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے اظہر علی کی جگہ بابراعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی مخالفت کر دی ہے۔ سرکاری ٹی وی پر اپنے تبصرے میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ


راشد لطیف نے کہا کہ بار بار کپتان بدلنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں، سرفراز احمد کو جب ہٹایا تھا تو کہا تھا کہ اب آپ کو تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان نہیں ملے گا لیکن بورڈ اب پھر غلطی کرنے جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم بہت زبردست بیٹسمین ضرور ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد نیوزی لینڈ کے مشکل دورے کیلئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے سے ان پر مزید پریشر بڑھ جائے گا۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کی خبریں سامنے آئیں