عثمان قادر کو ’پرچی‘ کہنے والوں پر وسیم اکرم برہم

125

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے عثمان قادر کو ’ پرچی‘ کہنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محلے کی کرکٹ نہیں ہے، یہاں پر اگر کوئی اچھا کھیلتا ہے وہی ٹیم میں آتا ہے۔


پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان قادر کی آج کے میچ میں کار کردگی سب کے سامنے ہے، ان کے پاس لیگ بریک، گگلی اور فلیپر تینوں صلاحیتیں موجود ہیں اور اس پر انہیں کنٹرول بھی ہے۔