وہاب ریاض نے گیند کوتھوک لگایا تو علیم ڈار نےوارننگ جاری کرتے ہوئے گیند فوری نیچےپھینکنے کی ہدایت کی، پھرکھیل روک کر گیند کے ساتھ کیا کیا گیا ؟جانئے

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے سے پہلی ٹی ٹوئنٹی میں گیند پر تھوک کا استعمال کرنے پر وہاب ریاض کو وارننگ دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اننگز کے 11ویں اوور میں پیسر اس غلطی کے مرتکب ہوئے تو امپائر علیم ڈار اور آصف یعقوب نے


امپائرعلیم ڈار اورآصف یعقوب نے نوٹ کرتے ہی ان سے کہا کہ گیند کو گراونڈ پر پھینک دیں، بعد ازاں اسے سینیٹائز کرنے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا۔ یاد رہے کہ کو رونا ایس او پیز کے تحت

بولرز یا فیلڈرز کو گیند پرتھوک استعمال کر نے کی اجازت نہیں، دورہ انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عامر نے بھی یہی غلطی کی تھی۔ اس حوالے سے سابق کرکٹر

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بائیو ببل میں موجود تمام کھلاڑی محفوظ ہیں، میرے خیال میں گیند پر تھوک کے استعمال کی پابندی کا از سرنو جائزہ لینا چاہیے۔