پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کوجرمانہ کر دیا

152

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے دوران سندھ کے کپتان سرفراز احمد پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطا بق سرفراز احمد نے


سرفراز احمد نے سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔ سندھ کے کپتان نے امپائر کے فیصلے پر

نا منا سب رویہ اختیار کیا جس کی فیلڈ امپائرز نے رپورٹ کی۔ میچ ریفری محمد انیس نے غلطی ثابت ہو نے پر سرفراز پر میچ فیس کا 35 فیصد جر مانہ عائد کر دیا۔

اس کے علاوہ ایک اور میچ میں سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو بھی گیم کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جر مانہ عائد کیا گیا۔