پی ایس ایل فائیو پلےآف مرحلہ، اب کونسے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے؟شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

89

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ پی ایس ایل فائی کے پلے آف مرحلے میں حصہ لینے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان پہنچنا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کھلاڑی


جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈین ویلاس اور کیمرون ڈیلپورٹ کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ انگلینڈ کے روی بوپارہ اور ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹ بھی کراچی میں لینڈ کر چکے ہیں،

چاروں کھلاڑیوں کے کو رونا ٹیسٹ ہو گئے ہیں اور رپورٹس آنے تک تمام کھلاڑی مکمل آئیسولیشن میں رہیں گے جہاں ان کی ضروریات کا مکمل خیا ل رکھا جائے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے سمٹ پٹیل پلے آف مرحلہ کھیلنے کیلئے سب سے پہلے پاکستان پہنچے۔ پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہے گا