سمت پٹیل کےبعد کون سا غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گیا؟پاکستانیوں کیلئے ایک اورخوشخبری آگئی

183

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پلے آف مرحلے میں شرکت کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سمت پٹیل کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر سمت پٹیل کے بعد ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں

جو پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شیڈوک والٹن اور جنوبی افریقہ کے کیمرون ڈیلپورٹ بھی رات گئے کراچی پہنچ جائیں گے

جس کے بعد ان کے کو رونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں گے جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد انہیں بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنایا جائے گا۔ پلے آف اور فائنل کا انعقاد14 سے17 نومبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا،