میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سےخوبصورت تحفہ ہیں“ شاہد آفریدی کی بیٹی کیساتھ نئی تصویروائرل ہوگئی

251

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے کہ خدا نے انہیں بیٹیوں جیسے خوبصورت تحفے سے نوازا۔


شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر عروہ اور اپنی دو تصاویرشیئر کیں اور لکھا ”میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں۔ مجھے اپنی دوسری بیٹیوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا، خاص طور پر اس وقت جب وہ بڑی ہورہی تھیں۔ لیکن اب میرے پاس عروہ کو بڑا ہوتا دیکھنے کا وقت ہے اور یہ میرے خوشی کی بات ہے۔“