حیدرعلی ہر میچ میں یہ غلطی کر رہے ہیں، انضمام الحق نے حیدر علی کے بارے میں حیران کن بات کہہ ڈالی

161

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق کپتان انضمام الحق نے نوجوان بلے باز حیدر علی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا قدرتی کھیل تبدیل کئے بغیر اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ


حیدر علی قومی ٹیم کے اندر انتہائی اہم پوزیشن پر بلے بازی کرتے ہیں۔ اس لئے ضرورت ہے کہ وہ اپنا بیٹنگ سٹائل ضرور بہتر کریں۔ انضمام الحق نے اس موقع پر

زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کی مثال دی جس میں انہوں نے 3 چوکوں کے لگانے کے باوجود جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

انضمام الحق نے انھیں مشورہ دیتے ہوئے تکنیک کو بہتر کرنے اور تحمل کیساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدر علی کو ناصرف اپنی بلے بازی بلکہ فیلڈنگ میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔