بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

157

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے قائد 26 سالہ بابر اعظم نے راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 82 رنز کی اننگز کھیل کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور شاندار اعزاز حاصل کر لیا۔


پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سال 2020 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرلیے۔ بابر اعظم نے 2020 میں اب تک ایک ٹی ٹوئنٹی سنچری

اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 26 اننگز میں 1063 رنز بنائے ہیں جب کہ بھارت کے لوکیش راہول 993 رنز بناکر اس سال کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ خیال رہے کہ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب

بابر اعظم نے کیلنڈر سال میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں، سال 2019 میں بھی بابر اعظم 1607 رنز بناکر ٹاپ اسکورر تھے اور یوں وہ مسلسل دوسرے کیلنڈر سال میں ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔