شعیب اختر نے مسکرا کرمجھے دیکھا اور کہا میں تمہیں ختم کردوں گا

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر لائم پلنکٹ نے کہا ہےکہ جب میں نے پہلی مرتبہ پاکستان کے فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کاسامنا کیا تو انہوں نے مسکرا کر کہا تھا کہ میں تمہیں ختم کردوں گا۔


تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر لائم پلنکٹ نے بروکین ٹرافی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کےلیجنڈری فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا سامنا کرناخوفناک تجربہ رہا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے ساتھ درہم کیلئے کھیلا تھا ان کی دوستی کرکٹ کے میدان پر برقرار نہیں رہتی تھی۔ پلنکٹ نے انگلینڈ کی جانب سے لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور

شعیب اختر کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار کیا۔ انگلش آل راؤنڈر کے مطابق لاہور ٹیسٹ میں پہلی بار شعیب کا سامنا کیا تو وہ رن اپ کا نشان لگا رہے تھے اور وہ صرف مسکرا کر بولے ’میں تمہیں ختم کر ڈالوں گا۔‘ اور ہنس پڑے۔