پی ایس ایل کے پلےآف مرحلے کیلئےغیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کب شروع ہوگی؟تمام تفصیلات جانئے

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پلے آف مرحلے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد آج سے متوقع ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹریننگ اور کو رونا ٹیسٹنگ کا شیڈول بھی فائنل کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی 7 نومبر سے کراچی پہنچنا شروع ہوں گے جبکہ ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد 8 سے 9 نومبر کے درمیان ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو اپنا کو رونا ٹیسٹ کروا کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پاکستان آمد پر بھی ان کی کو رونا ٹیسٹنگ ہو گی جس کے نتائج منفی آنے کے بعد

کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ جوائن کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ پلے آف راؤنڈ میں شامل چاروں ٹیموں کے کھلاڑی 7 نومبر سے کراچی میں اکٹھا ہونا شروع ہوں گے۔