پی ایس ایل کھیلنے والےمعروف کھلاڑی نیوزی لینڈ کےکوچ بن گئے

89

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ کا حصہ رہنے والے نامور وکٹ کیپر بیٹسمین لوک رونکی کو نیوزی لینڈ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ لوک رونکی کی تعیناتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کچھ عرصے بعد گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔


رونکی کا پہلا ٹاسک ویسٹ انڈیز اور پھر پاکستان سے سیریز ہو گا۔ قومی ٹیم رواں سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ سابق کیوی بیٹسمین پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا بھی حصہ ہیں اور وہ پچھلے سیزن میں بھی پی ایس ایل میں ٹیم کی کامیابی کے لیے کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔