بابراعظم میں عظیم کھلاڑی بننےکی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، ناصر حسین نے شاندار بات کہہ ڈالی

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان میں عظیم کھلاڑی بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ ان کا شمار موجودہ کرکٹ کےبہترین کھلاڑیوں میں ہو تا ہے۔


ناصر حسین نے ایک انٹرویو میں بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ بلے بازی میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ کھلاڑی نے رنزوں کےحصول کیلئے کون سا طریقہ استعمال کیا۔

پاکستانی کپتان کو اپنی تکنیکی صلاحیتیں مزید بہتربنانے کی ضرورت ہے، خاص طور پر سٹمپ کے باہر گرنے والی گیندوں کو کھیلنے کیلئے انھیں کام کرنا ہو گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے انڈین کپتان ویرات کوہلی کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں بھی دورہ انگلینڈ کے موقع پر سٹمپ سے باہر گر نے والی گیندوں کو درست طریقے سے کھیلنے میں پریشانی کا سامنا کر نا پڑا تھا۔


ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں۔ ان کا شمار دنیائے کرکٹ کےٹاپ کھلاڑیوں میں ہو تا ہے، کچھ عرصہ سے وہ بہترین فارم میں ہیں لیکن انھیں مستقل مزاجی کی ضرورت ہے،

انھیں وکٹ پر ٹھہرنے کیلئے اپنی تکنیک پر کام کرنا ہو گا۔ وہ اس معاملے میں ویرات کوہلی کی مستقل مزاجی کو اپنے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ

اگر بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے باز بننا چاہتے ہیں تو انھیں ہر طرح کی کنڈیشنز میں کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔ برطانیہ میں کسی بھی بیٹسمین کیلئے کھیلنا اتنا آسان نہیں ہوتا لیکن پاکستانی کپتان نے یہاں اچھی کارکردگی دکھائی۔